Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چترال میں دریا کے اوپر چیئر لفٹ خراب، 45 منٹ بعد پھنسے افراد ریسکیو

ترجمان ریسکیو1122 نے بتایا کہ تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فوٹو: سکرین گریب
خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں دریا کے اوپر رسی ٹوٹنے سے پھنس جانے والی چیئر لفٹ کو 45 منٹ بعد بحال کر کے تین افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
منگل کو ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر چئیر لفٹ رسی ٹوٹنے کے باعث پھنس گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق چئیر لفٹ مین 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچی۔
ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ گئے۔
ترجمان ریسکیو1122 نے بتایا کہ تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
دریا کے اوپر معلق چیئر لفٹ کو واپس لانے کا ریسکیو آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران مقامی تھانے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث طلبہ سمیت آٹھ افراد کے 14 گھںٹے تک معلق رہنے کے واقعے نے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔
اس واقعے کا ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مقامی لوگوں کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ یا ڈولی کے حفاظتی انتطامات اور معیار پر سوال اُٹھنا شروع ہو گئے تھے۔
نگراں صوبائی حکومت نے بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد کئی مقامات پر ضلعی حکام کو حفاظتی انتظامات اور ڈولی کی رسیوں کے معیار اور کسی حادثے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر: