Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی خلا باز سلطان النیادی کی خلائی سٹیشن سے واپسی میں تاخیر

سلطان  النیادی بین الاقوامی خلاف سٹیشن پر چھ ماہ گزارنے کے بعد آرہے ہیں( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں محمد بن راشد خلائی مرکز نے جمعے کو کہا ہے کہ ’اماراتی خلا باز سلطان النیادی کی بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپسی کے پروگرام میں موسمی حالات کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ناسا اور سپیس ایکس کمپنی کا کہنا تھا کہ’ تین ستمبر سے قبل بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے خلائی شٹل کی علیحدگی ممکن نہیں ہے۔ چار ستمبر کو واپسی کا امکان ہے‘۔ 
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اماراتی خلا باز سنیچر کی شام پانچ بجکر پانچ منٹ پر زمین کےلیے واپسی کا سفر شروع کریں گے۔ اب وہ  اتوار کو تین بجکر پانچ منٹ پر خلائی سٹین سے روانہ ہوں گے اور پیر کی صبح آٹھ بجکر سات منٹ پر زمین پر واپس پہنچیں گے۔
سلطان  النیادی طویل مدتی خلائی مشن پر جانے والے پہلے عرب خلا باز ہیں۔ وہ بین الاقوامی خلاف سٹیشن پر چھ ماہ گزارنے کے بعد واپسی کا سفر کریں گے۔ کینڈی سپیس سٹیشن سے دو مارچ کو  بین الاقوامی خلائی سٹیشن کےلیے روانہ ہوئے تھے۔
انہوں نے خلا میں 200 سے زیادہ تجربات کیے۔ اماراتی خلا باز کی واپسی کا سفر ناسا کی ویب سائٹ اور محمد بن راشد سپیس سینٹر کی ویب سائٹ پر براہ راست نشرکیا جائے گا۔
سلطان  النیادی نے ٹویٹ کیا ’ہم نے مشن کا آغاز کریو میٹس کے طور پر کیا لیکن اب ہم بھائی ہیں‘۔ 

اماراتی خلا باز کا کہنا ہےپچھلے چھ ماہ کے دوران ایک نیا خاندان حاصل کیا ( فوٹو: امارات الیوم)

انہوں نے لکھا ’پچھلے چھ ماہ کے دوران میں نے ایک نیا خاندان حاصل کیا جس کے  ساتھ میں نے مہارت، روایت اور ثقافتوں کا اشتراک کیا اور ایک ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرتے ہوئے خوبصورت اور چیلنگجنگ لمحات  گزارے‘
یاد رہے کہ خلا نوردوں کا اماراتی پروگرام محمد بن راشد خلائی سٹیشن  منظم کررہا ہے۔ یہ ڈیجیٹل گورنمنٹ اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے ماتحت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فنڈ کے منصوبوں میں سے  ایک  ہے۔
 اس کا مقصد کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ  کا فروغ ہے۔ 

شیئر: