Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں مزید 783 بارودی سرنگیں صاف

سعودی مسام پروجیکٹ کو مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘  نے ستمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 783 ڈیوائسز کو صاف کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 687 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 84 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 7 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 5 جدید دھمالہ خیز ڈیوائسزکو صاف کیا۔
یمن کے عدن، الضالع، الخوخہ، الحدیدہ، لحج، تعز، مارب، شبوہ، اور دیگر علاقوں سے باردودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چار لاکھ 14 ہزار526 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
یمن بھر میں حوثیوں کی جانب سے نصب کردہ ڈیوائسز معصوم شہریوں، بچوں، خواتین ار بزرگوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔

شیئر: