Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زراعت کے شعبے میں مملکت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

زرعی فارم کا کل رقبہ  3.2 ملین مربع میٹر  ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
عسیر ریجن کی وادی  بن ھشبل  کا زرعی فارم  کو دنیا کے سب سے بڑے فارم کے طور پر گنیز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اخبار 24  کے مطابق  اس حوالے سے سعودی پروگرام ’ریف‘ نے اپنے ہیڈکوارٹر ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ 
وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے زرعی فارم کے حوالے  سے سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ 
عسیر ریجن کی وادی ھشبل میں زرعی فارم کا کل رقبہ  3.2 ملین مربع میٹر  ہے۔ اس کے دو حصے ہیں۔ ہر حصے میں 500 مکعب میٹر پانی  کی گنجائش والا کنکریٹ ٹینک ہے۔
علاوہ ازیں پورا زرعی فارم خودکار آبپاشی کے سسٹم سے بھی آراستہ ہے۔ زرعی فارم میں 5 ایئرکنڈیشنڈ گرین ہاؤسز کے علاوہ متعدد عمارتیں بھی ہیں۔ 
زرعی فارم  فصلوں کی  آبپاشی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے حاصل شدہ  پانی سے کی جارہی ہے۔ 
ماہرین کی مدد سے آبپاشی کئی مراحل میں کی جاتی ہے۔ فارم میں آبپاشی، کھاد، زرعی آلات اور جراثیم سے بچاؤ کے لیے ماہرین تعینات ہیں۔ 
یہاں پھلوں کے پچاس باغات  اور دیگر بیس کھیت مستقبل میں قابل کاشت بناکر زیر کاشت لائے جائیں گے۔ 
زرعی فارم میں جانوروں کے چارے برسیم کے علاوہ انواع و اقسام کے پھل خصوصا لیموں، سنترے، یوسفی، انار، انگور، انجیر،  بادام اور زیتون وغیرہ کی کاشت کی جارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: