لبنان نژاد برطانوی انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی اس ہفتے لندن میں فیشن ایوارڈز 2023 میں شرکت کے دوران چمچماتے گاؤن میں نمودار ہوئیں۔
عرب نیوز کے مطابق لندن کے رائل البرٹ ہال میں ہونے والی تقریب میں 45 سالہ انسان دوست خاتون کے زیب تن کئے ہوئے گاؤن پر سلور اور گولڈن رنگوں کے چمکدار موتی اور دھاتی پلیٹس منفرد انداز پیش کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
امریکی فیشن شو ’پراجکٹ رن وے‘ کے ججز پینل میں جیجی حدید کی شرکت
Node ID: 616026
-
-
ریاض میں ھی حب لائف سٹائل فیشن شو کا آغاز
Node ID: 809281
اس تقریب میں ڈینش ماڈل مونا ٹوگارڈ نے بھی شرکت کی، عالمی شہرت یافتہ ماڈل کا تعلق ترکی، صومالیہ اور ایتھوپیا سے ہے۔
مونا ٹوگارڈ نے اس تقریب میں وومن ڈریس کولیکشن الایا کے موسم بہار و موسم گرما 2023 کے تیار کردہ سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔
دریں اثنا امریکی گلوکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ ایشلے رابرٹس نے لبنانی فیشن ڈیزائنر جورجس ہوبیکا کا موسم خزاں/موسم سرما 2023 کے حوالے سے تیار کردہ لباس پہن رکھا تھا جس کی لمبائی فرش کو چھو رہی تھی۔
جورجس ہوبیکا کے تیار کردہ اس گاؤن میں گہرے سیاہ، جامنی ، نیلے اور سبز رنگوں کے مختلف شیڈز کی آمیزش جھلک رہی تھی۔
اس تقریب میں ہسپانوی لگژری فیشن برانڈ Loewe کے تخلیق کار جوناتھن اینڈرسن نے سال کے بہترین فیشن ڈیزائنر کا انعام جیتا۔
جوناتھن اینڈرسن نے فیشن لیبل جے ڈبلیو اینڈرسن کی بنیاد رکھی تھی اور اداکارہ ٹیلر رسل کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔
اطالوی ڈیزائنر ویلنٹینو گاروانی جنہیں دنیا محض ویلنٹینو کے نام سے جانتی ہے انہیں اس تقریب میں شاندار کارکردگی کے انعام سے نوازا گیا۔
ویلنٹینو نامی برانڈ کے بانی 91 سالہ فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاروانی ایک کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے فیشن کی دنیا میں ایک نیا رنگ ڈھنگ اور انداز متعارف کرایا جسے ’ویلنٹینو ریڈ‘ کہا جاتا ہے۔
لندن کے رائل البرٹ ہال میں ہونے والے ایوارڈ شو کے 2023 ایڈیشن کی میزبانی برطانوی ٹیلی ویژن آرٹسٹ مایا جاما اور موسیقار کوجے ریڈیکل نے کی تھی اور اس میں گلوکار سیم سمتھ کی پرفارمنس پیش کی گئی تھی۔
تقریب میں شرکت کرنے والے ستاروں میں اداکار این ہیتھ وے، گیوینتھ پیلٹرو، ٹیسا تھامسن اور پامیلا اینڈرسن، ماڈل کیٹ ماس اور ریس کار ڈرائیور لیوس ہیملٹن بھی شامل تھے۔
یہ فیشن شو برٹش فیشن کونسل فاؤنڈیشن کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے تھا جو برطانیہ کی فیشن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے پر توجہ دیتا ہے۔
فوٹوز: گیٹی امیچ