Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا نیا ویزا قانون، کیا سیاحتی ویزا پر آنے والے افراد اب کام کر سکیں گے؟

اس سے قبل برطانوی حکومت نے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
رواں برس 31 جنوری سے برطانیہ اپنے ویزا قوانین میں تبدیلیاں کرنے جا رہا ہے۔
ٹائمز کو انڈیا کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد برطانیہ میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی ویزے پر برطانیہ آنے والے افراد اب ملک بھر میں کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے اور برطانیہ میں رہتے ہوئے ریموٹ ورک کر پائیں گے۔
برطانیہ کی جانب سے اس قانون کو لانے کا مقصد ملک بھر میں سیاحت اور کاروبار کا فروغ ہے۔
اسی طرح برطانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن قوانین میں تیدیلی کی گئی ہے جس کے بعد وزیٹر ویزا پر آنے والے افراد 31 جنوری کے بعد اپنی سرگرمیاں بڑھا سکیں گے۔
اس سے قبل ایکسچیکر کے چانسلر جیریمی ہنٹ نے برطانوی حکومت کی جانب سے برنس ویزیٹر ریگولیشنز کو بڑھانے کی کوششوں کا اعلان کیا تھا۔
ان تبدیلیوں کے بعد جنوری 2024 سے کاروباری شخصیات برطانیہ میں بڑے پیمانے پر سرگرمیوں میں حصہ لے پائیں گے۔
خیال رہے اس سے قبل برطانوی حکومت نے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

شیئر: