Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مشہور مصری فٹ بالر محمد صلاح کی نظریں ’افریقہ کپ آف نیشنز‘ پر

کلب ورلڈ کپ اور ذاتی ایوارڈز حاصل کرنے میں ان کی فہرست متاثر کن ہے۔ فائل فوٹو روئٹرز
مصر کے معروف پروفیشنل فٹ بالر محمد صلاح نے اپنی کلب لیورپول کی جانب سے کھیلتے ہوئے بڑے انعامات جتوانے میں مدد کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصری فٹ بالر نے 2019 میں لیورپول کو UEFA چیمپئنز لیگ اور ایک سال بعد انگلش پریمیئر لیگ میں جگہ بنا کر دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
فٹ بال کلب ورلڈ کپ اور دیگر ٹرافیاں جتوانے اور ذاتی ایوارڈز حاصل کرنے کو ان میں شامل کریں تو یہ فہرست متاثر کن ہے۔
مصر میں سب جانتے ہیں کہ آئیوری کوسٹ میں شروع ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ میں مصر کو ٹرافی جتوانے میں محمد صلاح کے پاس یہ نادر موقع ہے۔
جنوری اور فروری  میں افریقہ کی ٹاپ ٹیمیں 34 ویں افریقہ کپ آف نیشنز میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ میں آئیوری کوسٹ کے علاوہ مصر، نائیجیریا، الجزائر، مراکش، گھانا اور دفاعی چیمپئن سینیگال کی ٹیمیں زیادہ بہتر پرفارم کریں گی۔
میزبان ٹیم 13 جنوری کو گنی بساؤ کے خلاف کھیل کر ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی اور فائنل میچ 11 فروری کو  کھیلا جائے گا۔

34 ویں افریقہ کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ فوٹو روئٹرز

ابتدائی طور پر موسم گرما 2023 میں ہونے والا افریقہ کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ میزبان ملک آئیوری کوسٹ میں موسمی حالات کے باعث تاخیر کا شکار ہو کر جنوری 2024 میں منتقل ہوا تھا۔
افریقہ کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ کا آغاز 1957 میں صرف تین ٹیموں کے ساتھ ہوا تھا اب اس کے 34 ویں ایڈیشن میں 24 ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

شیئر: