Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 12 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ہوئی (فوٹو: سٹیٹ بینک ایکس اکاؤنٹ)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 75 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 33 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 61 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 20 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 68 پیسے جبکہ قطری ریال کی قیمت 76 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے اور قیمت فروخت 282 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 2  پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 3 پیسے رہی۔

شیئر: