Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح اٹھنے کے بعد گرم پانی کا گلاس پینے کے فوائد کیا ہیں؟

صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے رفع حاجت کے مسائل بہتر ہوتے ہیں (فوٹو: فری پِک)
پانی انسانی زندگی کی بقا کے لیے اہم ترین چیز ہیں۔ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ضرورت کے مطابق پانی پینے سے نہ صرف ہمارے جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء ٹھیک طرح سے کام کرتے ہیں بلکہ ہماری صحت کو بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اسی طرح عام پانی کے علاوہ گرم پانی پینے سے بھی ہماری صحت اور جسم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے صبح نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے فوائد بتائے ہیں جو کے مندرجہ ذیل ہیں۔
ڈیٹاکسیفیکیشن
صبح نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے جسم میں موجود زہریلے مادے پسینے اور پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں۔ گرم پانی کی وجہ سے خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور جسم سے غیر ضروری اجزاء خارج ہوتے ہیں۔
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
صبح نہار منہ گرم پانی پینے سے نظامِ انہضام بہتر ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے معدہ اچھی طرح کام کرتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ہمارا جسم غذائیت جذب کرتا ہے۔
میٹابولزم بڑھتا ہے
گرم پانی پینے سے ہمارے جسم کا میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور بہتر انداز میں کام کرتا ہے جس سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے۔
قبض سے نجات ملتی ہے
صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے رفع حاجت کے مسائل بہتر ہوتے ہیں اور قبض سے نجات ملتی ہے۔
بند ناک کھلتی ہے
گرم پانی پیتے وقت ناک کے ذریعے بھاپ کو داخل کرنے سے الرجی اور نزلہ زکام کے باعث بند ناک کھلتی ہے جس کی وجہ ہمیں بند ناک سے راحت ملتی ہے اور تکلیف میں کمی محسوس ہوتی ہے۔
 

نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے منہ میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتا ہے (فوٹو: فری پِک)

پانی کی کمی پوری ہوتی ہے
صبح کا آغاز گرم یا ٹھنڈے پانی کا گلاس پی کر کرنے سے پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔ جسمانی اعضاء کا بہتر انداز میں کام کرنے کے لیے جسم میں پانی کی مقدار کا پورا ہونا نہایت ضروری ہے۔
گلے کی سوزش ٹھیک ہوتی ہے
گرم پانی پینے سے گلے کی سوزش میں عارضی طور پر بہتری آ سکتی ہے۔ گرم پانی پینے سے گلے کی خراش اور تکلیف میں کمی آتی ہے۔
ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے
گرم پانی پینے سے ہمارا جسمانی اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ دن کا آغاز گرم پانی کے گلاس سے کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے اور آرام دہ احساس حاصل ہوتا ہے۔
خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے
گرم پانی پینے سے جسم میں خون کا بہاؤ تیز اور بہتر ہوتا ہے۔ گرم پانی پینے سے رگیں نرم ہوتی ہیں جس سے جسم میں آکسیجن اور غذائیت خلیوں میں بہتر انداز میں داخل ہوتے ہیں۔
منہ کی صفائی ہوتی ہے
نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے منہ میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتا ہے اور منہ کی صفائی ہوتی ہے۔ گرم پانی پینے سے مسوڑوں کی سوزش بھی کم ہوتی ہے۔

شیئر: