Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : اقاموں کی تجدید کے لیے میڈیکل انشورنس کے نئے ضوابط جاری

میڈیکل انشورنس پالیس آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کی جاسکے گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات  میں مقیم غیرملکیوں کے اقاموں کا اجرا اور تجدید کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت پیش کی جارہی ہے۔ ڈیجیٹل سہولت کا آغاز پیر 19 فروری 2024 سے کردیا جائے گا۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے اقامہ اور شہریت کے ڈائریکٹرکرنل سہیل سعید الخییلی کی جانب سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا شروع کیا جانے والا پروگرام متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کی سہولت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طبی بیمہ پالیسی کی دستاویزات اقامے کے اجرا اور تجدید کے وقت پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جائیں گی جس کا مقصد لوگوں کو فوری سروسز فراہم کرنا اور دفتروں کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔
کرنل الخییلی کا مزید کہنا تھا کہ نئے پروگرام سے امارات میں مقیم غیرملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو صحت کے حوالے سے نہ صرف بہتر خدمات فراہم ہوں گی بلکہ اس بارے میں انکے حقوق کا بھی تحفظ کیا جاسکے گا۔
میڈیکل پالیسی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ شہریت و اقامہ کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنی کے جاری کردہ ڈیٹا کو پلیٹ فارم پراپ لوڈ کرنے کا طریقہ انتہائی آسان بنایا گیا ہے جس سے لوگوں کو کافی سہولت اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔

شیئر: