Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 ویں سعودی فلم فیسٹیول کا موضوع ’سائنس فکشن‘ ہو گا

اثرا سنٹر میں منعقدہ فیسٹیول میں انڈین سنیما پر خصوصی توجہ ہو گی۔ فائل فوٹو سعودی فلم
سعودی فلم فیسٹیول کے 10ویں سال کی تکمیل کے موقع پر 2 سے 9 مئی تک کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر(اثر سنٹر) کو فلمی مرکز میں بدلا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق فیسٹیول میں سکریننگ اور مختلف ورکشاپس کا انعقاد ہو گا، اثرا سنٹر میں مملکت اور خطے کے فلمسازوں کو سنیما سے اپنی محبت کے اظہار کا موقع ملے گا۔
اس سال کے فلم فیسٹیول کا خاص موضوع سائنس فکشن ہوگا جس میں انڈین سنیما پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر احمد الملا نے بتایا ہے کہ  فیسٹیول کا دسواں ایڈیشن اب تک کا سب سے بہترین اور شاہکار ایونٹ ہوگا۔
یہ تقریب سعودی عرب کے فلم سازوں کو اپنی کہانیاں پیش کرنے  کے لیےعالمی محور کا حصہ بننے کے قابل بنائے گی۔
فیسٹیول کے نائب صدر منصور البدران نے کہا ہے کہ گذشتہ دہائی میں ہم ایک طویل سفر طے کر چکے ہیں۔
سعودی فلم فیسٹیول کی اہمیت اور خطے کی فلمی برادری میں اس کی مقبولیت  وقت  کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔

فیسٹیول کا دسواں ایڈیشن اب تک کا بہترین اور شاہکار ایونٹ ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز

منصور البدران نے کہا کہ سعودی فلم فیسٹیول سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ثقافت کے تبادلے اور تلاش کے لیے ایسا پورٹل بن گیا ہے جو مملکت میں نئے پروگرام اور تجربات کے لیے سرحدوں سے باہر پل تعمیر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
رواں سال انڈین سنیما پر سپاٹ لائٹ پروگرام میں بالی ووڈ کی فلمیں پیش کی جائیں گی اور دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ عملی ورکشاپس اور ثقافتی سیمینارز ہوں گے۔

سالانہ ایوارڈز کے لیے 800 سے زائد نام لسٹ میں شامل ہیں۔ فائل فوٹو سعودی فلم

سنیما ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اثرا کے اشتراک سے اور سعودی وزارت ثقافت کے فلم کمیشن کے تعاون سے تقریب میں دیئے جانے والے سالانہ ایوارڈز کے لیے 800 سے زائد  ناموں کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: