لگژری ڈیپارٹمنل سٹور پر ان کی تخلیق کردہ بہار اور موسم گرما کی شاندار کلیکشن ’2024 Cosmos‘ پیش کی گئی ہے جو خلائی تحقیق میں خواتین کی کامیابیوں سے متاثر ہے۔
جدید قسم کے یہ ڈریسز شاندرا کرسٹل کے ساتھ چمکدار آسمانی اور سرخ رنگوں کے ستاروں سے مزین ہیں جس پر مختلف قسم کی نرم لیس سجائی گئی ہے۔
سعودی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ ڈریسز کی نمائش شام کی مسلمان خاتون سائنسدان مریم الاسطرلابی کی بصیرت اور ان کی تاریخی حیثیت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا ، میکسیکن ایکٹرس لوپیتا نیونگو اور برازیلین ماڈل ایڈریانا لیما اور دنیا کی بہت سی معروف شخصیات نے صیرفی کی برانڈ کے لباس زیب تن کئے ہیں۔
ھنیدہ صیرفی نے اپنی برانڈ کا آغاز 2016 میں کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے شاندار اور نفیس ڈیزائنز کے باعث دنیا کی معروف شخصیات کی توجہ حاصل کی۔
2022 میں لندن کے گریٹ لگژری امپوریم ’ہیروڈس‘ میں ھنیدہ صیرفی نے اپنی شاندار کلیکشن کی نمائش کرنے والی پہلی سعودی ڈیزائنر کا اعزاز حاصل کیا۔
اردن کی شہزادی رجوہ الحسین جو شادی سے قبل رجوہ السیف کے نام سے پہچانی جاتی تھیں مئی 2023 میں ان کی مہندی کا جوڑا بھی ہنیدہ صیرفی نے ڈیزائن کیا تھا۔
شہزادی رجوہ کے لیے تیار کردہ لباس میں سونے کی تاروں کے ساتھ خوبصورت انداز میں کڑھائی تھی جو نجد کے علاقے کے ’الشبی‘ لباس سے مشابہ تھی۔
ھنیدہ صیرفی کا کہنا ہے کہ جب مجھے شہزادی رجوہ کا تاریخی اور غیر معمولی لباس تیار کرنے کا کہا گیا تو یہ میرے لئے انتہائی خوشی اور فخر محسوس کرنے کا لمحہ تھا۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی تخت نشینی کی سلور جوبلی پر جون 2024 میں شہزادی رجوہ الحسین نے ھنیدہ کا ڈیزائن کردہ گاؤن پہن کر اپنے شوہر ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم کے ساتھ تقریب میں شرکت کی تھی۔
ھنیدہ نے کہا ’تخلیقی ڈریس ڈیزائنر کے طور پر اردن کے شاہی خاندان کے اعتماد اور حوصلہ افزائی کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو انہوں نے میرے کام اور تخلیقی صلاحیتوں کو پذیرائی بخشی‘
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں