Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ اور جدہ میں بارش کا امکان، باحہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

’مدینہ منورہ ریجن میں یہ کیفیت رات 11 بجے تک رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں آج جمعرات کو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے  جبکہ جدہ میں ہلکی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، خیبر، بدر اور العیص میں دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’بالائی علاقوں میں گرج چمک ہوگی جبکہ تیز بارش ہونے کی صورت میں وادیوں میں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہوسکتا ہے‘۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں یہ کیفیت رات 11 بجے تک رہے گی۔
دوسری طرف الباحہ میں رو ڈ سیکیورٹی فورس اور محکمہ شہری دفاع نے عقبہ حزنہ پہاڑی راستے کو احتیاطی طور پر بند کردیا ہے۔
متعلقہ اداروں نے کہاہے کہ ’علاقے میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث مذکورہ پہاڑی راستے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے‘۔
اداروں نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے پہاڑی راستہ بند ہے ‘۔
 

شیئر: