Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلہ،  تین باز ایک لاکھ 22 ہزار میں فروخت

’پہلا باز 43 ہزار ریال ، دوسرا 31 ہزار ریال جبکہ تیسرا 48 ہزار ریال فروخت ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت تین بازوں پر نیلامی ہوئی ہے جو ایک لاکھ 22 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فروخت کئے جانے والے دو باز برطانیہ اور ایک فرانس کے فارم ہاؤس کی ملکیت ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہلا باز 43 ہزار ریال ، دوسرا 31 ہزار ریال جبکہ تیسرا 48 ہزار ریال فروخت ہوا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بازوں پر نیلامی کی مکمل کارروائی فالکن میلے کے تمام سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے‘۔
واضح رہے کہ فالکن کلب کا میلہ ریاض میں جاری ہے جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ مختلف ممالک سے باز پالنے کا شوق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

شیئر: