Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 6 ریجنوں میں بارش اور دھند

’جدہ اور رابغ میں آج تیز ہوا چلے گی، القنفذہ اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، جازان اور شمالی حدود ریجن میں درمیانے درجے کی بارش اور دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ اور رابغ میں آج تیز ہوا چلے گی، القنفذہ اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ طائف، میسان، اضم اور بنی یزید میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ ریجن کے المہد اور وادی الفرع شہروں میں ہلکی بارش ہوگی اور دن بھر تیز ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ، عسیر اورجازان میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جبکہ بعض شہروں میں تیز بارش کا بھی امکان ہے‘۔
’شمالی حدود ریجن میں آج دھند چھائی رہے گی جبکہ درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس ہوگی‘۔
 

شیئر: