ایشیائی یوگاسنا سپورٹ فیڈریشن نے مملکت کی نمائندگی کرنے والی شہزادی مشاعل بنت فیصل آل سعود کو تنظیم کے بورڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اے وائی ایس ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’شہزادی مشاعل فیڈریشن میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کی کمیٹی کی سربراہی بھی کریں گی۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی خواتین کی کھیلوں میں شرکت، 149 فیصد اضافہ
Node ID: 486831
-
سعودی خواتین گالف کھیلنے اور سیکھنے کے لیے پر جوش
Node ID: 514746
-
ویٹ لفٹنگ میں سعودی خواتین کی دلچسپی بڑھنے لگی
Node ID: 815576
دبئی میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایشیائی یوگاسنا سپورٹ فیڈریشن کے چھٹے جنرل اجلاس میں اس تقرری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ہے۔
سعودی یوگا کمیٹی کی نائب صدر شہزادی مشاعل خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
شہزادی مشاعل کی اس منصب پر تقرری خواتین کی کھیلوں میں شمولیت بڑھانے، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کو فروغ دینے اور ایشیا میں یوگاسنا اور روایتی کھیلوں کی ترقی کی حمایت کے لیے اہم اقدام ہے۔

شہزادی مشاعل خود بھی ہتھا یوگا، اشتانگا ونیاسا یوگا، ہمالیائی روایت کی مراقبہ اور یوگا تھراپی میں 15 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔
ایشیائی یوگاسنا سپورٹ فیڈریشن کے ساتھ مل کر شہزادی مشاعل نے 2022 میں تربیت حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی یوگا فیڈریشن کے انتظام اور یوگاسنا نظام میں بھی مہارت حاصل کی۔
