جدہ کے حیی جمیل میں منعقدہ ہوم گرون فیسٹیول میں تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہوم گرون مارکیٹ کی 11ویں سالگرہ منائی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق تین روزہ تقریبات میں عرب تخلیقات اور روایتی ثقافت اجاگر کرنے میں فیشن ملبوسات، جیولری اور کاسمیٹکس کے جدید برانڈز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فیشن ڈیزائنر کا ہنر ، روایتی ملبوسات جدیدیت کے سنگ
Node ID: 761551
-
سعودی عرب میں ملبوسات کی مارکیٹ کا حجم 75 ارب ریال
Node ID: 797071
-
سعودی فیشن میں قدیم روایتی ہنر اور جدید تخلیق ایک ساتھ
Node ID: 886099
فیسٹیول میں لولولیمون کی جانب سے فٹنس اور ویلبینگز سرگرمیاں، ایم ڈی ایل بیسٹ ریڈیو کے ڈی جے کی لائیو پرفارمنسز میں مقامی پکوان و قہوہ خصوصی طور پر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ہوم گرون مارکیٹ کی بانی اور سی ای او تمارا ابو خضرا نے بتایا ’ہم ایک ایسی تقریب منعقد کرنا چاہتے تھے جو مقامی ٹیلنٹ نمایاں کرتے ہوئے کمیونٹی کو یکجا کرے۔‘
گزشتہ دہائی سے ہوم گرون مارکیٹ مشرق وسطیٰ کے تخلیقی افراد کی معاونت کر رہی ہے جو 15 برانڈز سے بڑھ کر اب تین برانچز اور ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ساتھ 250 سے زائد برانڈز پر مشتمل ہے۔
تمارا ابو خضرا نے مزید بتایا ’ہوم گرون کا مقصد فیشن ڈیزائنرز یا بیوٹی برانڈز سے منسلک تخلیقی افراد کی مدد کرنا ہے جو انسٹاگرام سے شروع ہو کر لاتعداد ناظرین سے جڑے ہوئے ہیں۔‘

ہوم گرون مارکیٹ میں ہمیشہ خواتین کے لباس اور سنگھار کے لوازمات کو شامل رکھا گیا ہے لیکن اب مردانہ ملبوسات اور مرد ڈیزائنرز کو فیسٹیول میں شامل کر رہے ہیں۔
فیسٹیول میں مقامی کاروباری افراد کو نئے صارفین سے جوڑنے کے لیے عبایہ کی علاوہ روایتی ملبوسات، آرٹ ورک اور تحائف کی وسیع اقسام دستیاب ہیں۔
ہیئر کیئر ’ایس این ڈی آر‘ کی بانی عبیر سندر نے بتایا میں چاہتی ہوں ہماری نئی اپنے بالوں سے محبت کرے۔ ہوم گرون مارکیٹ ہمیشہ سے میرا پسندیدہ مقام رہا ہے اور میں اس کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔
