ریاض میں اگر آپ نیو یارک سٹائل کے ڈیلی سینڈوچز کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو ’نوہو ڈیلی‘ آپ کے لیے بہترین فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ہے،جہاں تازہ گوشت کے سلائس سے تیار مینو میں ذائقہ اور معیار کا بہترین امتزاج ملتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نوہو ڈیلی میں مختلف قسم کے سینڈوچز دستیاب ہیں اور ان میں ہر ایک کا ذائقہ شاندار ہے اور اسی وجہ سے یہ جگہ پسندیدہ مقامات میں ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں چھ انڈین ریسٹورنٹ، جہاں کھانے کا لطف نرالا ہے
Node ID: 591911
-
ریاض میں اونٹوں کا سب سے پہلا ہوٹل
Node ID: 634141
-
مشرق وسطیٰ کے 50 عمدہ ریسٹورنٹس میں شامل ریاض کے پانچ ریستوراں
Node ID: 643426
روبین پاسٹرمی سینڈوچ44 ریال میں دستیاب ہے جو سموکی گوشت اور کھٹی مایونیز کی بہترین مطابقت تھی۔
گرل چکن پیسٹو 36 ریال میں دستیاب ہے جو تازہ اور خوشبودار مصالحہ جات سے بھرپور ہے جبکہ نوہو روسٹ بیف 38 ریال میں مسٹرڈ روسٹ بیف خستہ بریڈ کے ساتھ دل پسند ذائقہ دیتا ہے۔
اگر آپ کچھ ہلکا پھلکا کھانا چاہتے ہیں تو موزریلا سینڈوچ 34 ریال، کریمی اور متوازن ذائقے کے ساتھ بہترین انتخاب ہے جبکہ 35 ریال میں اوکرا کیل سلاد میں ہلکا پھلکا تازگی بخش ذائقہ موجود ہے۔
یہاں کی لازمی آزمانے والی ایک اور چیز گرم پنیر سے لبریز بیفی چیز فرائز29ریال میں دستیاب ہیں یہ اپنے نام کی طرح انتہائی لذیذ ڈش ہے۔

خوشگوار ماحول اور عمدہ معیار کے ساتھ یہاں کی قیمتیں مناسب ہیں اور مقدار بھی تسلی بخش ہوتی ہے نہ بہت زیادہ نہ بہت کم، برانڈنگ سٹائل اور ڈائن ان ماحول خوبصورت اور آرام دہ ہے۔
نوہو کے خوبصورت ماحول میں دیر تک بیٹھنے کے حوالے سے جگہ کچھ تنگ سی محسوس ہوتی ہے خاص طور پر گروپس یا طویل بیٹھک کے لیے۔
یہ جگہ زیادہ تر ’جلدی کھاؤ اور آگے بڑھو‘ یا ہلکے پھلکے کھانے کی طرز کی ہے۔
