Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا سرکاری سطح پر پہلے بٹ کوائن سٹریٹیجک ریزرو کا اعلان، ’کرپٹو خطرہ نہیں موقع ہے‘

بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان نے سرکاری سطح پر پہلے سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکہ میں ایک تقریب ’بٹ کوائن ویگاس 2025 ‘ میں یہ اعلان کیا۔
بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر  شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو ناصرف امن قائم کرتے ہیں اور حال ہی میں ہمارے خطے میں جنگ کی کشیدگی کو کم کیا۔ ناصرف یہ بلکہ انہوں نے حال ہی میں کرپٹو کو بھی بچایا۔ انہوں نے نہ صرف کرپٹو کو بچایا بلکہ اسے ایسی تحریک دی جس کی اسے ضرورت تھی۔‘
بلال بن ثاقب  نے کہا کہ ’ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں طاقت چند لوگوں سے عوام میں منتقل ہوگی۔ میں اس موقعے پر امریکہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو ایجادات میں ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے۔ بٹ کوئن خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے، ایسا موقع جو آزادی اور خود مختاری دیتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے دو ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی مختص کی ہے۔
ان کے مطابق یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز  خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا  بھی اعلان کیا گیا تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

 

شیئر: