انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی 18 سال بعد پہلی مرتبہ جیت پر ہونے والے جشن میں بھگدڑ مچ گیا جس سے کم از کم 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
مزید پڑھیں
انڈین میڈیا کے مطابق ایم چنا سوامی سٹیڈیم کے باہر ہونے والی بھگدڑ میں کم از کم سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آر سی بی ٹیم آئی پی ایل کی جیت کا جشن منانے کے لیے ریاست کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مداح شرکت کے لیے پہنچے۔
#WATCH | A car was damaged after fans climbed over it outside the M Chinnaswamy Stadium in Bengaluru
A large number of #RoyalChallengersBengaluru fans have turned up here to catch a glimpse of their champion team.
A special felicitation ceremony for all RCB players has been… pic.twitter.com/WuNrbo5Bzh
— ANI (@ANI) June 4, 2025
عینی شاہدین کے مطابق شدید رش کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ پولیس زخمیوں اور بے ہوش افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر رہی ہے۔
#WATCH | Karnataka police use mild force to manage the crowd outside M Chinnaswamy Stadium in Bengaluru
A large number of #RoyalChallengersBengaluru fans have arrived here to catch a glimpse of their champion team. pic.twitter.com/rnBSTx8vEN
— ANI (@ANI) June 4, 2025
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اس افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے اس ہجوم پر قابو نہ پا سکنے پر افسوس ہے، ہم نے پانچ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے تھے، لیکن یہ نوجوانوں کا پُرجوش مجمع تھا، ہم ان پر لاٹھی چارج نہیں کر سکتے تھے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل تین جون کو آر سی بی نے کم از کم 18 برس کے طویل انتظار کے بعد پنجاب کنگز کو آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔