Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازع کا 11واں روز، ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل میں خطرے کے سائرن

اسرائیلی حملوں میں تین ہزار 450 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی میزائل ملک کی حدود میں داخل ہو سکتے ہیں، جس کے بعد خطرے کے سائرن گونجنا شروع ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ارداروں کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ 11ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ امریکی حملے سے ہونے والی تباہی کے جواب میں اسرائیل پر حملے کیے جائیں گے۔
 اے ایف پی سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود ہنگامی حالات میں بج اٹھنے والے سائرنز کی آوازیں سنی ہیں جبکہ یروشلم میں دھماکوں کی کئی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے اس نے ایران کے مغربی حصے میں میزائل سائٹس کے ساتھ ساتھ ملک کے چھ ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی کے جنگی جہازوں نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔

امریکی اقدام سے خطے میں جنگ پھیلے گی: ترجمان ایرانی فوج

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم زولفغاری نے ریاستی ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی ہفتہ بھر بمباری کے بعد امریکہ کے مبنی دشمنی پر اقدام خطے میں جنگ بڑھے گی۔‘
انہوں نے خبردار کیا کہ ’جنگجو آپ کو طاقتور اور ٹارگٹڈ فوجی کارروائیوں کے ذریعے سنگین نتائج سے دوچار کر دیں گے۔‘

اسرائیلی حملوں سے کم از کم 950 ہلاکتیں، 450 زخمی

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے پیر کو کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افراد ہلاک اور تین ہزار 450 زخمی ہو گئے ہیں۔

واشنگٹن میں موجود تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نے یہ اعداد و شمار پیش کیے، جو پورے ایران کا احاطہ کرتا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس تنظیم نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 380 عام شہری اور 253 سکیورٹی فورس کے اہلکار شمال ہیں۔
ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس جس نے مہسا امینی کی موت پر 2022 کے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے تفصیلی اعداد و شمار بھی فراہم کیے تھے، اسلامی جمہوریہ میں مقامی رپورٹس کو ان ذرائع کے نیٹ ورکس سے جانچتے ہیں جو انہوں نے ملک میں قائم کیے ہیں۔
ایران اس تنازع کے دوران ہلاکتوں کے باقاعدہ اعدادوشمار فراہم نہیں کر رہا اور ماضی میں بھی اس نے ہلاکتوں کو کم ظاہر کیا ہے۔ سنیچر کو ایران کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 ایرانی ہلاک اور تین ہزار 56 زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: