دوحہ میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس
’اجلاس میں قطر پر ایرانی میزائل حملے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ آج منگل کو قطری دار الحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے وزارتی کونسل کا 49 واں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت موجودہ سیشن کے صدر اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کریں گے۔
سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ اجلاس میں قطر پر ایرانی میزائل حملے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے طور پر منعقد ہو رہا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ قطر کا امن و استحکام خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کے امن و استحکام کا حصہ ہے۔