Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر چیک پوسٹ سے مزید ایرانی حجاج کی روانگی

وزارت داخلہ نے ایرانی حجاج کی واپسی کے انتظامی و امیگریشن مراحل مکمل کر لیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شمالی حدود میں واقع عرعر سرحدی چوکی کے ذریعہ مزید ایرانی حجاج کی واپسی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حجاج کی واپسی کے تمام انتظامی و امیگریشن مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
 یہ اقدام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر عمل میں آیا ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایرانی حجاج کی موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر خصوصی سہولیات کی فراہمی کی سفارش کے بعد کیا گیا ہے۔
 اس کا مقصد حجاج کرام کو حج  کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن اور اہلِ خانہ کی طرف بحفاظت واپسی تک ہر ممکن خدمت اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس مقصد کے حصول لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور شمالی حدود کے علاوہ سیکیورٹی ادارے جیسے کہ پبلک سیکیورٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کی تمام انسانی اور تکنیکی صلاحیتیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔

شیئر: