Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگلنگ پر ایتھوپیا کے دو شہریوں کو سزائے موت

سعودی عرب میں منشیات فروشی پر موت کی سزا مقرر ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ نے نجران ریجن میں منشیات اسمگلنگ کرنے پر دو ایتھوپی  باشندوں کی سزائے موت احکامات  پر عمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپین باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے چرس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں انسداد منشیات کی عدالت میں بھیجا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مملکت کے قانون کے مطابق موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالتی فیصلے کو اعلی عدالت نے بھی بحال رکھا بعدازاں ایوان شاہی سے سزائے موت کے احکامات کی توثیق ہونے پر جمعرات کے روز وزارت داخلہ نے سزا پر عمل درآمد کردیا۔
وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اپنے شہریوں اور یہاں رہنے والے غیرملکیوں کو نشے کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے اس حوالے سے منشیات کی اسمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوتا ہے اس سے قانون کے مطابق کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی۔  

 

 

شیئر: