Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے ڈیجیٹل سروس کو مضبوط بنانے کا عزم

’سعودی عرب نے پائیدار ڈیجیٹل مستقبل کے فروغ اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے جنیوا میں منعقدہ عالمی سمٹ برائے معلوماتی معاشرہ ’WSIS‘ میں اپنی شرکت کا اختتام کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی سمٹ متعدد بین الاقوامی تقریبات، ملاقاتوں اور اجلاسوں پر مشتمل رہا۔
سعودی عرب نے سمٹ میں جامع اور پائیدار ڈیجیٹل مستقبل کے فروغ اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
فورم کے دوران وزیر مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن، اسپیس و ٹیکنالوجی اتھارٹی کے چیئرمین انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ اور نائب وزیر و قائم مقام گورنر انجینئرہيثم بن عبدالرحمن العوهلی اور سعودی وفد نے سعودی عرب کی نمایاں کوششوں اور قائدانہ تجربات کو پیش کیا، خاص طور پر ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدانوں میں جو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی ساکھ کے فروغ میں مددگار ہیں۔
سعودی وفد کی شرکت نے مملکت کے وژن کو اجاگر کیا جو جدید ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری، قومی مہارتوں کی ترقی اور جدت طرازی کو پائیدار ترقی کے کلیدی عوامل کے طور پر اپنانے پر مرکوز ہے۔
یہ شرکت سعودی عرب کی عالمی سطح پر حاصل کردہ نمایاں پیشرفت کی بھی عکاسی کرتی ہے نیز ملک میں مضبوط ڈیجیٹل سروسز کو مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کرتی ہے۔

شیئر: