ماہرین کے نزدیک اچھی صحت کے لیے کون سی چھ عادات اپنانا چاہییں؟
ہفتہ 12 جولائی 2025 21:17
’ہینڈ سٹینڈ یا سادہ یوگا پوز جیسے خون کی گردش بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں‘ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
تندرستی، فٹنس یا غذا سے زیادہ اہم ہے۔ توازن اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے دبئی میں مقیم انسٹرکٹر ایمیلیا میٹیریو نے یہ چھ عادات تجویز کی ہیں۔
سر کے بل کھڑے ہونا
ایمیلیا میٹیریو کا کہنا ہے کہ ہینڈ سٹینڈ یا سادہ یوگا پوز جیسے خون کی گردش بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
فون کے بغیر ورزش
ایمیلیا میٹیریو کا خیال ہے کہ بغیر کسی ڈیوائس کے ورزش کرنے سے توجہ اور آگاہی بڑھ سکتی ہے۔ چہل قدمی، تیراکی یا کوئی اور ورزش کرنا ہو تو موبائل فون کے بغیر اس پر توجہ بڑھتی ہے۔
کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں
انہوں نے کہا کہ غیر مانوس سرگرمیاں سیکھنا جیسے ڈانس، بیکنگ یا دست کاری دماغ کو متحرک کر سکتی ہے اور مشغولیت اور حوصلہ افزائی کا احساس فراہم کر سکتی ہے۔

خاموشی کو ترجیح دیں
میٹیریو نے یہ بھی کہا کہ پرسکون طرز عمل جیسے مراقبہ، سانس لینے یا فطرت میں وقت گزارنا اعصابی نظام کو ریگولیٹ کرنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

ڈائری لکھیں
انہوں نے کہا کہ ہر روز کچھ چیزیں لکھنا جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں، مثبت ذہنی عادات اور جذبات کو سہارا دے سکتی ہیں۔
فیملی کے لیے وقت نکالنا
خاندان، دوستوں، جانوروں یا اپنی برادری کے ساتھ وقت گزارنا آپ کی مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ مل جل کر کچھ کرنے سے تنہائی کے احساسات کو کم کیا جا سکتا ہے۔