Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کو ایک لاکھ 66 ہزار شکایتیں موصول

’سرفہرست آن لائن اسٹورز سے متعلق شکایات تھیں جن کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی‘ ( فوٹو: ایکس)
وزارت تجارت نے  کہا ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ تجارتی شکایتوں پر کارروائی کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام صارفین کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں پر نگرانی کو مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ مارکیٹ میں حقوق کی حفاظت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے‘۔
وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’موصول ہونے والی شکایات میں مختلف نوعیت کے مسائل شامل تھے، جن میں سرفہرست آن لائن اسٹورز سے متعلق شکایات تھیں جن کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے‘۔
’اس کے علاوہ صارفین کے تحفظ سے متعلق معاہداتی تنازعات کی تعداد 18 ہزار سے زائد رہی جبکہ 10 ہزار سے زیادہ شکایات اشیا کی واپسی یا تبادلے کی پالیسی کی خلاف ورزی کے بارے میں تھیں‘۔
’وزارت کو 7 ہزار سے زیادہ تجارتی دھوکہ دہی کی شکایات موصول ہوئیں، 5 ہزار سے زائد شکایات ایسی تھیں جن میں اشیا کی عدم ترسیل یا مرمت کی خدمات فراہم نہ کرنے کی نشان دہی کی گئی جبکہ تقریباً 4 ہزار شکایات مصنوعات کو وارنٹی کے تحت قبول نہ کرنے سے متعلق تھیں‘۔
وزارت تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی سرکاری چینلز کے ذریعے شکایات وصول کرنے اور انہیں قانونی طریقہ کار کے مطابق نمٹانے کا عمل جاری رکھے گی۔
 صارفین کو متنبہ کیا کہ وہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ مارکیٹ کا تحفظ اور مصنوعات و خدمات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر: