Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیٹا مارکیٹ میں داخلے کے لیے ایلون مسک کے مذاکرات

’ایلون مسک کی کمپنی اپنے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی‘ ( فوٹو: سبق)
معروف امریکی سرمایہ کار ایلون مسک کی کمپنی xAI سعودی عرب میں ڈیٹا سینٹر کی گنجائش کرایہ پر لینے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خبر رساں خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے کہا ہے کہ ’ایلون مسک کی کمپنی اپنے بنیادی ڈھانچے کو ان علاقوں میں وسعت دینے کی کوشش کر رہی جہاں توانائی کم لاگت پر دستیاب ہو اور سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہو‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی امریکی کمپنی اس وقت دو کمپنیوں کے ساتھ شراکت کے امکانات پر غور کر رہی ہے، ان میں سے ایک کمپنی هيوماينہے جسے سعودی سرمایہ کاری حاصل ہے اور جس نے xAI کو کئی گیگاواٹ تک کی بھاری سٹوریج گنجائش فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
دوسری کمپنی نسبتاً چھوٹے پیمانے کی تنصیب تیار کر رہی ہے جس کی صلاحیت 200 میگاواٹ ہے اور یہ فوری طور پر کام کے لیے تیار ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہيوماين کی جانب سے دی گئی آفر تاحال نافذ نہیں کی گئی جبکہ دوسری کمپنی 200 میگاواٹ کی گنجائش کے ساتھ اسٹیشن قائم کر رہی ہے جو کہ قلیل مدتی تناظر میں xAI کے لیے زیادہ عملی اور فوری آپشن سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر: