افغانستان میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس
جمعرات 21 اگست 2025 10:23
’ہمیں ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہے اور متوفی کے لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے افغانستان میں ٹریفک حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’ہمیں ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہے اور ہم متوفی کے لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں‘۔
سعودی عرب نے حادثے کے باعث ہونے والے زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔