ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کے اہلیہ خاتون اول ایمینے اردوغان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو خط لکھا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم سے رابطہ کریں اور غزہ میں بچوں کی حالت زار پر بات کریں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایمینے اردوغان نے لکھا کہ وہ میلانیا ٹرمپ کے اس ماہ کے شروع میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین اور روس میں بچوں کے بارے میں بھیجے گئے خط سے متاثر تھیں۔
جمعے کو ترک ایوان صدر سے شائع کیے گئے خط میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ نے 648 یوکرینی بچوں کے لیے جس احساس کا مظاہرہ کیا ہے اسے غزہ تک بھی بڑھایا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب نے مزید امداد غزہ بھیج دی، سیکڑوں فوڈ باسکٹس تقسیمNode ID: 893649
-
غزہ میں صورتحال تباہ کن سطح تک پہنچ گئی: جی سی سیNode ID: 893685
ایمینے ایردوآن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان دنوں جب دنیا اجتماعی بیداری کا تجربہ کر رہی ہے اور فلسطین کو تسلیم کرنا ایک عالمی خواہش بن چکا ہے، مجھے یقین ہے کہ غزہ کی جانب سے آپ کی کال فلسطینی عوام کے لیے ایک تاریخی ذمہ داری کو پورا کرے گی۔‘
بھوک کے عالمی مانیٹر نے جمعے کو کہا کہ غزہ شہر اور آس پاس کے علاقے قحط کا شکار ہیں، اور یہ ممکنہ طور پر پھیلے گا، جس سے اسرائیل پر فلسطینی علاقے میں مزید امداد کی اجازت دینے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس رپورٹ کو ’صاف جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل کی پالیسی ہے کہ بھوک سے بچانا ہے ناکہ مارنا۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کی فوجی مہم میں 62 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔