Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نئے آئی فون 17 پرو کا کلیئر کیس ڈیزائن لیک‘، تین بڑی تبدیلیاں سامنے آگئیں

نئے آئی فون کا مبینہ ڈیزائن پہلے ہی لیک ہو چکا ہے اور اب اس کے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ (فوٹو: ماجن بُو)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 9  ستمبر کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرانے جا رہی ہے اور ان ڈیوائسز کے بارے میں آخری لمحات میں مزید افواہیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق ایپل کے لیکس شیئر کرنے والے معروف لیکر ’ْماجِن بو‘ نے  آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کے ایپل کلیئر کیس کی مبینہ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ٹیک ووون اور لیکوئیڈ سلیکون کیسز کے بعد اب آئی فون 17 پرو کے لیے ’کلیئر کیس‘ ڈیزائن کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ماجن بو کی جانب سے شیئر کی گئی موبائل کیس کی مبینہ تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیا آئی فون کیسا دکھے گا اور نئے ماڈل میں کیا اہم تبدیلیاں ہوں گی۔
ان تصاویر کے مطابق ایپل کے آئی فون 16 پرو کلیئر کیس کے مقابلے میں تین بڑی تبدیلیاں دکھائی دے رہی ہیں۔
پہلی تبدیلی کیمرہ کٹ آؤٹ ہے جو پچھلے کیمرہ بمپ کے لیے ہے، یہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور پورے ڈیوائس کی چوڑائی میں پھیلا ہوا ہے۔
میگ سیف سسٹم کے گرد ایک سفید ڈیزائن شامل کیا گیا ہے جو پہلے موجود دائرے اور اس کے نیچے لائن کی جگہ لے رہا ہے۔
یہ کیس ایپل کے نئے کراس باڈی سٹرپ کے ساتھ بھی کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔

iPhone 17 Pro: The New “Clear Case” Design Unveiled
آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کے کیسز میں میگ سیف، درمیانی گلاس ڈیزائن اور ایپل لوگو کی جگہ میں تبدیلی شامل ہیں۔ (فوٹو: ماجن بُو)

کلئیر کیس لائن اپ ایک کرسٹل جیسا آپشن پیش کرتی ہے جو آئی فون 17 پرو کے ڈیزائن کو ابھارتے ہوئے مضبوط تحفظ فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال کی ایک خاص بات یہ ہے کہ کلیئر کیس مکمل طور پر شفاف نہیں ہے۔ یہ فون کے شیشے اور میگ سیف حصوں کو ڈھانپتا ہے۔ 
اس کے علاوہ ایپل نے ایپل لوگو کی نئی، نچلی پوزیشن کو ڈیزائن میں ضم کرنے کے لیے ایک سمارٹ حل بھی شامل کیا ہے۔
ماجِن بو کے مطابق ایپل نے آئی فون 17 پرو کے کلیئر کیس کے خاص ’ٹِنٹڈ‘ ایڈیشنز بھی ٹیسٹ کیے ہیں، جو بعد میں ریلیز کیے جا سکتے ہیں۔

کلیئر کیسز کے علاوہ مبینہ ٹیک ووین اور لیکوئیڈ سلیکون کیسز بھی منظر عام پر آئے ہیں۔ (فوٹو: ماجن بُو)

اس سے قبل ایپل کے مبینہ ’ٹیک ووین‘ اور ’ لیکوئیڈ سلیکون‘ کیسز بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔
ویسے تو نئے آئی فون کے ڈیزائن اور خصوصیات گزشتہ مہینوں سے انٹرنیٹ پر زیرِ گردش ہیں اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ زیادہ تر صارفین فونز کو کیسز میں ہی استعمال کرتے ہیں۔ 
تاہم ان نئے کیسز کے ڈیزائنز پر لوگوں میں تجسس برقرار ہے کہ ان میں نیا آئی فون کیسا دکھے گا۔
ایپل کی سالانہ آئی فون تقریب میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، لہٰذا جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ آیا یہ نیا ڈیزائن شدہ کلیئر کیس حقیقت ہے یا نہیں۔

شیئر: