تین ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نے امارات کو 31 رنز سے ہرا دیا
جمعرات 4 ستمبر 2025 21:25
تین ملکی ٹی20 سیریز کے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرا دیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلتے ہوئے امارات کو 172 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زامن 77 اور محمد نواز 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امارات کے اوپنرز نے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔ امارت کی پہلی وکٹ 41 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد وسیم 19 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ امارات کی جانب سے اوپنر علی شان شرافو نے 51 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد نواز بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرایا تھا۔