Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں آئی فون 17 کے تمام ماڈلز کی دستیابی کب اور ممکنہ پی ٹی اے ٹیکس کتنا ہوگا؟

آئی فون دنیا بھر میں آن لائن آرڈرز اور ان سٹور پک اپس کے ذریعے 19 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔ (فوٹو: ایپل)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ روز نئے آئی فون 17  کے ماڈلز متعارف کروا دیے ہیں۔
ایپل کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1099 ڈالر، آئی فون 17  پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر جبکہ آئی فون ایئر کی قیمت 999۔ ڈالر رکھی گئی ہے۔
تمام آئی فونز کے پری آرڈرز دنیا بھر میں 12 ستمبر سے شروع ہو رہے اور ان کی دستیابی 19  ستمبر سے ممکن ہوگی۔
پاکستان میں آئی فون کا ذکر کیا جائے تو نئے آئی فون کی آمد کئی مباحثے، پی ٹی اے ٹیکسز اور مختلف قیاس آرائیاں اپنے ساتھ لاتی ہے۔
نئے آئی فون ماڈلز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے پاکستان میں دستیاب ہو جاتے ہیں۔ مرسینٹائل اور جی نیکسٹ جیسے ڈسٹریبیوٹرز ایپل پراڈکٹس کی ترسیل کرتے ہیں اور ان کے آئی فونز پی ٹی اے اسے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔
نون پی ٹی اے آئی فونز ڈیلرز مارکیٹ میں جلدی لے آتے ہیں مگر ’پہلے آئیں پہلے پائیں‘ جیسی ڈیلز کے باعث ان کی قیمتیں آسمان چھونے لگتی ہیں اور اس کے بعد بھاری پی ٹی اے ٹیکسز بھی ادا کرنا پڑتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ نون پی ٹی اے آئی فون لے کر اس کو پی ٹی اے اپروو کروانا چاہیں گے تو اس کی قیمت بہت زیادہ ادا کرنا ہوگی۔
سرٹیفائڈ کمپنیاں جو پاکستان میں پی ٹی اے اپرووڈ آئی فونز بیچتی ہیں وہ پی ٹی اے سے بڑی تعداد میں آئی فونز اپروو کرواتی ہیں اور ان کو بچت بھی ہوتی ہے۔
دوسری جانب آئی فونز کے پی ٹی اے ٹیکسز بتانے والی ایک پاکستانی ویب سائٹ ’فون ورلڈ‘ نے مبینہ طور پر آئی فون 17 ماڈلز کے پی ٹی اے ٹیکسز شیئر کیے ہیں۔
’فون ورلڈ‘ کے مطابق نئے آئی فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کچھ اس طرح ہوں گے۔

فوٹو: فون ورلڈ

واضح رہے ان قیمتوں میں وقت کے سات ردوبدل اور کمی ممکن ہے۔ حقیقت میں اس وقت تک اندازہ نہیں لگایا جا سکتا جب تک کوئی صارف خود پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے ٹیکس کی معلومات حاصل کرے۔
واضح رہے اس بار بھی ایپل نے اپنے آئی فونز کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ اس حساب سے اگر پی ٹی اے سے تصدیق شدہ مرسینٹائل یا جی نیکسٹ کے آئی فونز کا ذکر کریں تو آغاز میں تو سٹاک محدود ہونے کے باعث 17 پرو میکس کی قیمت 5 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ 
لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد قوی امکان ہے کہ نئے آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت چار لاکھ 50 ہزار سے پانچ لاکھ کے درمیان ہوگی۔

شیئر: