Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ نمائش میں پانچ ممتاز سعودی خواتین فوٹوگرافروں کو اعزاز سے نوازا گیا

نمائش جدہ میں سوسائٹی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ میں منعقدہ نمائش کے دوران سعودی عرب کی ممتاز خواتین فوٹوگرافرز کو اعزازات سے نوازا گیا اور ان کے کام کو مملکت کے فنّی منظرنامے میں اہم کردار ادا کرنے پر سراہا گیا۔
یہ نمائش سعودی عرب سوسائٹی فار کلچر اینڈ آرٹس کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس میں امل الامیر، حنا ترکستانی، سوزان سکندر، سوسن باغیل اور نجلاء انگاوی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ان خواتین نے گزشتہ دو دہائیوں میں سعودی عرب کی ثقافت، ورثے اور روزمرہ زندگی کو تصویروں کے ذریعے محفوظ کیا ہے۔
نمائش جدہ میں سوسائٹی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جس میں مکۃ المکرمہ کے مقدس مقامات، دلکش قدرتی مناظر اور قدیم روایات سمیت مختلف موضوعات پر مبنی فن پارے پیش کیے گئے۔
ہر فوٹوگرافر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

نمائش کا ماحول اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ ہر فنکارہ کے منفرد انداز کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے تجربات اور تخلیقی سفر کی تنوع کو منعکس کیا جا سکے۔
ان کا کام ایک ایسی معاشرت کی کہانی سناتا ہے جو جدید ترقی اور گہرے ثقافتی ورثے کے درمیان توازن قائم کیے ہوئے ہے۔

اس موقع پر فوٹوگرافی کے شوقین، طلباء اور مقامی افراد نے شرکت کی اور ان فنکاروں سے براہِ راست ملاقات کا موقع پایا۔
ان کی کہانیاں اور کامیابیاں سن کر یہ اندازہ ہوا کہ سعودی خواتین کس طرح فنون لطیفہ کو مالا مال کر رہی ہیں، ورثے کو محفوظ رکھ رہی ہیں اور فوٹوگرافی کی طاقت کے ذریعے نئی نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

شیئر: