سعودی عرب کی تیل کے ماسوا برآمدات جن میں ری ایکسپورٹس شامل ہیں جولائی 2025 میں 33.71 بلین ریال تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 30.4 فیصد زیادہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تیل کے ماسوا برآمدات کا درآمدات کے مقابلے میں تناسب بڑھ کر 44.6 فیصد ہوگا، جو گزشتہ برس اسی ماہ 33.4 فیصد تھا۔
سعودی جنرل اتھارٹی فار سٹیٹسٹکس کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات سعودی مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، برآمدات کا حجم 10 بلین ریال ریکارڈ کیا گیا۔
انڈیا 3.48 بلین ریال کے ساتھ دوسرے، چین 1.99 بلین ریال، ترکیہ 1.95 بلین ریال، برطانیہ 1.25 بلین ریال اور مصر 992.4 ملین ریال کے ساتھ اہم درآمد کنندگان میں شامل رہا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات 26.92 ارب ریال تک پہنچ گئیںNode ID: 884858
-
سعودی عرب میں تیل کے ماسوا برآمدات میں 17.8 فیصد اضافہ ریکارڈNode ID: 893779
جولائی 2025 میں تیل کے ماسوا برآمدات میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ری ایکسپورٹ میں 111.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر191 فیصد اضافہ ہوا۔
تیل کے ماسوا کل برآمدات میں مشینری، الیکڑک آلات اور پارٹس 29.7 فیصد جبکہ کیمیکل مصنوعات 19.6 فیصد رہیں۔
اس سے قبل مئی 2025 میں سعودی جنرل اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا تھا پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوا (جی ڈی پی) میں 2.7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جس کا بڑا سبب تیل کے ماسوا شعبے کی مضبوط کارکردگی رہی۔
سعودی وزیر اقتصادیات اور جنرل اتھارٹی فار سٹیٹسٹکس کے سربراہ فیصل الابراہیم نے نان آئل سرگرمیوں کا جی ڈی پی میں 53.2 فیصد حصہ رہا جو گزشتہ اندازوں سے 5.7 فیصد زیادہ ہے۔