Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 2.8 فیصد رہ گئی

’یہ مثبت اشارہ ظاہر کرتا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں مجموعی طور پر  بے روزگاری کی شرح 2025 کی پہلی سہ ماہی میں کم ہو کر 2.8 فیصد رہ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے لیبر مارکیٹ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں سعودی مرد و خواتین کی ملازمت کے حوالے سے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں اور افرادی قوت میں شمولیت کی شرح میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ اب تک کی سب سے کم تاریخی سطح ہے۔
اسی طرح سعودی مرد و خواتین میں مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح 11.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سعودی خواتین میں یہ شرح خاص طور پر کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گئی جو کہ مقامی افراد کی بھرتی اور خواتین کو لیبر مارکیٹ میں بااختیار بنانے سے متعلق پالیسیوں کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔
اسی سہ ماہی کے دوران سعودی خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح بھی نمایاں طور پر بڑھی ہے جو کہ 36.3 فیصد تک پہنچ گئی اور یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت معیشت میں سعودی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے۔
 

 

شیئر: