Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے الیکٹرانک آرٹ کمپنی خریدنے کی ڈیل

’یہ معاہدہ جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، سال کی سب سے بڑی ڈیل میں سے ایک ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک آرٹس (Electronic Arts Inc) کمپنی کو خریدنے کے لیے سعودی انویسٹمنٹ کمپنی ڈیل کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الیکٹرانک آرٹس کمپنی ویڈیو گیمز کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
اس کو خریدنے کے لیے سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور سلور لیک مینجمنٹ کے درمیان اتحاد قائم ہوگیا ہے جس میں جیرڈ کشنر کی ایفینیٹی پارٹنرز کمپنی بھی شامل ہوگئی ہے۔
ذرائع نے خبر رساں ادارے بلومبرگ کو بتایا کہ یہ معاہدہ جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، سال 2025 کی سب سے بڑی ڈیل میں سے ایک ہوگا۔
ممکنہ طور پر تاریخ کا سب سے بڑا قرض پر مبنی حصول (Leveraged Buyout) بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے پی مورگن چیس اس وقت سرمایہ کاروں کے لیے مالیاتی پیکج تیار کر رہا ہے۔
اس خبر کے بعد نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں درج اور کیلیفورنیا میں قائم الیکٹرانک آرٹس کے شیئرز میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
الیکٹرانک آرٹس اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے نمائندوں نے ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ سلور لیک، ایفینیٹی پارٹنرز اور جے پی مورگن نے بھی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

شیئر: