Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹار فٹبالر سالم الدوسری زخمی، ازبک ٹیم کے خلاف میچ میں شرکت مشکل

’الہلال کلب نے تصدیق کی ہے کہ سالم الدوسری اور عبدالالہ المالکی زخمی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال کلب انتظامیہ نے سٹار فٹبالر سالم الدوسری سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق صورتحال واضح کی ہے جو آئندہ میچ میں ازبک کلب ناساف قارشی کے خلاف ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کھیلیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الہلال کلب کے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں تصدیق کی ہے کہ سٹار فٹبالر سالم الدوسری اور عبدالالہ المالکی زخمی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کپتان سالم الدوسری نے ٹیم کی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا کیونکہ انہیں کولہے کے حصے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے جبکہ عبدالالہ المالکی کلب کے میڈیکل کلینک میں موجود رہے کیونکہ انہیں گھٹنے میں درد ہے۔
دوسری طرف الہلال کے یوراگوئے کے کھلاڑی ڈارون نونیز کی آئندہ میچ کے لیے مکمل تیاری کی تصدیق ہوگئی ہے۔
انہوں نے ٹیم کی اجتماعی ٹریننگ میں حصہ لیا ہے جس سے یہ واضح ہو گیا کہ وہ ناساف ازبکی کے خلاف ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے میچ میں کھیلنے کے لیے فٹ ہیں۔
نونیز گھٹنے کی انجری کا شکار تھے جس کے باعث وہ ہلال کے الاخدود کے خلاف میچ اور اسی طرح العدالہ کے خلاف مقابلے سے محروم رہے۔
الہلال اور ناساف قارشی کا میچ آئندہ پیر کے روز ازبکستان کے شہر قارشی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: