حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ربیع الاول 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 53 ملین (53,572,983) سے تجاوز کرگئی۔‘
ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین کی مجموعی تعداد17 ملین (17,560,004) رہی، حجر اسماعیل(حطیم) میں 91 ہزار753 افراد نے نماز ادا کی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام میں بہتر تنظیم سازی، عمرے کا دورانیہ کم ہو گیاNode ID: 894593
-
مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف اور دعائیںNode ID: 894948
اس دوران عمرہ کرنے والوں کی تعداد 12,146,516 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازیوں کی تعداد 20 ملین (20,621,745) سے زیادہ رہی۔ 1,002,049 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 2,071,101 سے زیادہ نے روضہ رسول پر حاضری دی۔
حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی دروازوں پر عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد کو ٹریک کرنے کےلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
یہ نظام آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے، ہجوم کے بہاو کو منظم کرنے کے ساتھ متعلقہ حکام کو انتظام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔