اسرائیلی ٹینک اتوار کو غزہ شہر کے رہائشی اضلاع میں مزید اندر تک چلے گئے اور مقامی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وہ درجنوں افراد تک پہنچنے سے قاصر رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق عینی شاہدین اور طبی ماہرین نے بتایا کہ صابرہ، تل الحوا، شیخ رضوان اور النصر محلوں میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنی دراندازی کو مزید بڑھا دیا ہے جہاں لاکھوں لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 16 ستمبر کو غزہ شہر پر اپنے زمینی حملے کا آغاز کئی ہفتوں تک شہری مرکز پر شدید حملوں کے بعد کیا، جس سے سینکڑوں فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا جبکہ بہت سے لوگ اب بھی وہاں باقی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
غزہ جانے والے بین الاقوامی فلوٹیلا کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟Node ID: 895106
ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات متوقع
حماس نے اتوار کو کہا کہ اسے ثالثوں کی طرف سے کوئی نئی تجویز موصول نہیں ہوئی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ ’غزہ پر ڈیل‘ کا امکان ہے۔ ٹرمپ پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے علیحدہ طور پر کہا کہ ’خطے میں امریکی سفارت خانوں کے درمیان باقاعدہ سفارتی مشاورت کے حصے کے طور پر‘ سفیر مائیک ہکابی مصری حکام سے ملاقات کے لیے مصر جائیں گے۔
مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کرنے والوں میں شامل ہے۔
غزہ میں سول ایمرجنسی سروس نے سنیچر کو رات دیر گئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر میں زخمی فلسطینیوں کو بچانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے بھیجی گئی 73 درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ فوج نے قبل ازیں کہا تھا کہ فورسز شہر میں کارروائیوں کو بڑھا رہی ہیں اور اسرائیلی فوج کی طرف ٹینک شکن میزائل فائر کرنے والے پانچ عسکریت پسند اسرائیلی فضائیہ کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔