Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کے مذاکرات میں ’کچھ خاص‘ ہونے کا اشارہ

اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے پیر کو ملاقات شیڈول ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے بحران میں کسی بڑی پیش رفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ خاص ہو رہا ہے اور اس کے لیے سب آن بورڈ ہیں۔‘
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے پیر کو ہونے والی ملاقات سے قبل کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں عظمت کا ایک حقیقی موقع ہے۔ کچھ خاص کے لیے سب کو ساتھ لیا ہے، یہ پہلی بار ہے۔ ہم اس کو کر دکھائیں گے۔‘
اس سے قبل جمعے کو صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’میرے خیال میں غزہ پر ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے۔‘
اُسی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کو بلاک کرنے کا عزم ظاہر کیا اور حماس کے خاتمے کا کام مکمل کرنے کا عہد بھی کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ خطاب برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ملکوں کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے چند دن بعد کیا۔
نیتن یاہو پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اب تک کے بدترین حملہ کیا تھا جس میں 1,219 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارے جانے والوں جن زیادہ تر عام شہری تھے۔
اسرائیل اس کو اپنے ملک کی تاریخ کے سب سے خطرناک دنوں میں سے ایک قرار دیتا ہے۔
اس حملے کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں نے 251 افراد کو یرغمال بھی بنایا جن میں سے 47 تاحال غزہ میں ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 25 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جارحیت سے غزہ میں 65,549 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری بھی ہیں۔
ان اعداد شمار کو اقوام متحدہ قابل اعتماد سمجھتی ہے۔

شیئر: