Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے: اسحاق ڈار کی نیوز بریفنگ

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا۔
’وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھوک کا فلسطینیوں اور اُن کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پر بات کی۔‘
منگل کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے امریکی صدر کے ساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کا معاملہ اٹھایا۔‘
’صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی کوشش روکنا بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔‘ 
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے۔‘
’فلسطین کے معاملے پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔‘
’ہم سنہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو عالمی سطح اُجاگر کیا۔‘

شیئر: