Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکاؤنٹ کی معطلی پر تصفیہ، یو ٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامند

مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یو ٹیوب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 2021 میں پیدا ہونے والے تنازعے پر تصفیہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ویڈیو پلیٹ فارم انہیں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرے گی۔ 
 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد یو ٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔
اس وقت یوٹیوب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیوز سے تشدد کو مزید ہوا مل سکتی ہے جس کے باعث اُن کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے۔‘
آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم ’گوگل‘ کی پیرنٹ کمپنی ’الفابیٹ‘ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد یو ٹیوب کے خلاف قانونی مقدمات درج کرائے تھے۔
کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں جمع ہونے والی دستاویزات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ملنے والی رقم میں سے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر وائٹ ہاؤس میں ایک نئے غیر منافع بخش بال رُوم کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے۔
 

شیئر: