اس ایونٹ کے لیے بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیس کے پرچم کی وصولی کی یاد میں خصوصی امیگریشن مہر جاری کی گئی ہے۔
یہ خصوصی مہر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مملکت آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر لگائی جا رہی ہے۔
یاد رہے جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 اوساکا کی اختتامی تقریب کے دوران ایونٹ کا پرچم باضابطہ طور پر سعودی عرب کے حوالے کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے 2030 میں غیرمعمولی ایونٹ کے انعقاد کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
ایکسپو کے لیے 60 لاکھ مربع میٹرکا رقبہ مخصوص کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مملکت نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سات ارب 20 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کر رکھا ہے۔
سعودی دارالحکومت میں ایکسپو کے لیے 60 لاکھ مربع میٹرکا رقبہ مخصوص کیا گیا ہے۔ یہ ایکسپو کی تاریخ میں سب سے بڑی نمائش ہو گی۔ اس میں 195 ممالک سے 40 ملین سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔