سعودی عرب نے فلسطینی عوام کےلیے جاری انسانی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نیا امدادی قافلہ غزہ بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق امدادی قافلہ رفح بارڈر کراسنگ عبور کرکے غزہ کے جنوب مشرق میں کرم شالوم کراسنا کی جانب گیا روانہ ہوا۔ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے فلسطینی متاثرین کی مدد کے لیے فضائی اور بحری پل قائم کیا ہے۔ ات تک 67 طیاروں اور آٹھ بحری جہازوں کے ذریعے 7 ہزار 626 ٹن سے زیادہ خوراک، طبی سامان اور شلیٹر بھیجے گئے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کو 20 ایمبولینسز کے علاوہ جنٹریٹرز اور پانی کے ٹینکر فراہم کیے گئے۔
شاہ سلمان مرکز نے غزہ میں 90 ملین سے زیادہ مالیت کے امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاہدے جبکہ اردن کے ساتھ مل کرایئر ڈراپ آپریشن بھی کیے ہیں۔