’اثرا ونٹر‘ موسیقی اور ڈرون شوز کے ذریعے موسم سرما میں رنگ بھرنے کو تیار
آرٹ کے شوقین افراد ایک نمائش کے افتتاح میں شرکت کر سکیں گے (فوٹو: عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر نے ’الخبر سیزن‘ کے ساتھ ہی ’اثرا ونٹر‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
29 اکتوبر سے اگلے سال اپریل تک شائقین اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ایک ایسے ماحول کا لطف اٹھا سکتے ہیں جس میں نہ صرف گرم جوشی ہوگی بلکہ آرٹ، موسیقی اور لائیو پرفارمینسز بھی ہوں گی۔
اس سیزن میں ایک ہزار ڈرون شو، انٹرایکٹیو ورکشاپس، لائیو میوزک، فیملیز کے لیے سرگرمیاں، سردیوں کا بازار اور طرح طرح کے کھانے شامل ہوں گے۔
’الخبر سیزن‘ اور ’اثراء ونٹر‘ دونوں اثراء تھیئٹر میں سعودی عرب کے دو ہونہار نوجوانوں کی پرفارمینس سے شروع ہوں گے۔
دونوں نوجوان موسیقی کا ایسا تجربہ پیش کریں گے جو سیزن کے روح کو مجسم کر دے گا اور ریجن میں موسیقی کے ذوق اور فنکارانہ شناخت کا اظہار ہوگا۔

اثرا میں آؤٹ ڈور مقامات میں موسیقی کا رنگا رنگ پروگرام ہوگا جس میں سعد کی پرفارمنس ہوگی، اور ’اروی سعودیہ‘ اور کورالا بینڈ کے ساتھ لائیو شوز بھی ہوں گے۔
آرٹ کے شوقین افراد 30 اکتوبر کو پہلی بار ہونے والی ایک نمائش کے افتتاح میں بھی شرکت کر سکیں گے جس میں 28 سعودی فنکار، 35 فن پاروں کے ساتھ ’گھر‘ کے موضوع کی تلاش پر پرفارمینس دیں گے۔
حدودِ شرقیہ میں اثرا ایک ثقافتی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مسلسل مستحکم کر رہا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے تجربات شامل ہیں۔

ان پروگراموں میں اثراء کا اہم ترین پروگرام تنوین بھی شامل ہے جو 17 نومبر سے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ ’اقراء مقابلے‘ کے دسویں ایڈیشن کی سالگرہ بھی منائی جائے گی۔
دریں اثنا سپین میں ’اثرا ثقافتی ایام‘ کے نام سے ایک پروگرام منعقد ہوگا جس میں ہسپانوی ثقافت کو میوزک، فنون، سینما اور کھانوں کے ذریعے لوگوں کے سامنے لایا جائے گا جس سے سعودی عرب اور سپین کی ثقافت کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔
یہ پروگرام اسی برس جاپان میں ہونے والے ایک ملتے جلتے ایونٹ کی کامیابی کو سامنے رکھ کر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ اثرا بلڈنگ میں داخلہ ہمیشہ مفت ہوتا ہے، اور دیگر ایونٹ میں شرکت پر بھی کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوتا، لیکن کچھ پرفارمینسز اور جگہوں پر ٹکٹ خریدنا ضروری ہوتا ہے جو اثرا بلنڈنگ پہنچ کر بآسانی دستیاب ہوں گے۔
اثرا کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی مکمل تفیصل اور اوقات کے لیے ویب سائٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔
