سال 2019 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
العلا کمشنری جہاں قدرتی حسن سے مالا مال ہے وہاں منفرد مقامات کی بھی کمی نہیں۔ العلا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں دنیا کی سب سے بڑی آئینوں سے ڈھکی منفرد عمارت یہاں موجود ہے۔
چوکور عمارت کی بیرونی سمت کو 9740 آئینوں کی سلیٹوں سے ڈھکا گیا جس کے بعد اسے 26 دسمبر 2019 کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی آئینہ عمارت کے طورپر درج کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق العلا کے قدرتی حسن کو عصرِ حاضر کے جدید تعمیراتی اضافے نے دوبالا کردیا جو عالمی سطح پر ایک تعمیراتی شہکار کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔
آئینہ عمارت کے اندر بنے تھیٹر ہال میں 500 نشستوں کی گنجائش ہے جو جدید ترین صوتی نظام اور ٹیکنیکل سسٹم سے لیس ہے ۔
عمارت کے تھیٹرہال میں 500 نشستوں کی گنجائش ہے (فوٹو، ایس پی اے)
آئینہ ہال کو اس کے جدید طرز تعمیر کی وجہ سے متعدد ایوارڈز دیئے جا چکے ہیں جن میں ’ارکیٹائزر اے‘ (آئینہ عمارت سازی زمرہ برائے سال 2020 ) بھی شامل ہے اس کے علاوہ دیگر ایوارڈز بھی اس عمارت کے منفرد انداز اور طرز تعمیر کے حوالے سے دیئے گئے ہیں۔