Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر روزانہ ایک ماہ تک لگاتار گرین ٹی پی جائے تو کیا ہوگا؟

گرین ٹی کے استعمال سے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں (فائل فوٹو: پکسابے)
اگر آپ مسلسل ایک ماہ تک گرین ٹی پئیں تو یہ معمولی سی عادت جسم میں اندرونی سطح پر مثبت تبدیلیاں پیدا کرسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس مشروب کے فائدے آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں لیکن اثر دیرپا اور مفید ہوتا ہے۔
آپ کو صحت کے چند ان فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں جو 30 روز تک گرین ٹی پی کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

میٹابولزم میں بہتری

این ڈی ٹی وی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گرین ٹی کا استعمال جسم میں چربی جلانے اور توانائی پیدا کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
ایک ماہ کے استعمال کے بعد عام طور پر توانائی میں واضح اضافہ محسوس ہوتا ہے۔ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، کھانا جلد ہضم ہونے لگتا ہے، پیٹ کی سوجن اور بوجھل پن میں کمی محسوس ہوتی ہے اور وزن کم کرنے والے افراد کو باقاعدگی اور بہتر رفتار محسوس ہوتی ہے۔

جلد پر اثرات

گرین ٹی میں پائے جانے والے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی سوزش اور نقصان کم کرتے ہیں۔
ایک ماہ تک گرین ٹی کے استعمال کے بعد اکثر لوگوں کی جلد پر دانوں اور سرخی میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔ جلد زیادہ صاف رنگت شفاف محسوس ہوتی ہے جبکہ سوزش کم ہونے کی وجہ سے چہرہ تازہ دکھنے لگتا ہے۔

دماغ زیادہ توجہ اور فوکسڈ ہوتا ہے

گرین ٹی میں موجود ایل تھیانین اور ہلکی کیفین دماغ کو پرسکون رکھتے ہیں۔

گرین ٹی میں موجود ایل تھیانین دماغ کو پرسکون رکھتی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)

ایک مہینے تک روزانہ استعمال سے پڑھائی اور دفتر کے کام میں توجہ بڑھتی ہے، ذہنی تھکاوٹ کم ہوتی ہے، موڈ بہتر ہوتا ہے اور سوچنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت میں بہتری محسوس ہوتی ہے۔

آنتوں اور ہاضمے کی صحت بہتر ہوتی ہے

گرین ٹی قدرتی پری بائیوٹک کا کردار ادا کرتی ہے اور جسم میں صحت مند بیکٹیریا بڑھاتی ہے۔
ایک ماہ میں قبض اور بے قاعدہ ہاضمے میں بہتری آتی ہے، گیس اور پیٹ پھولنے کی شکایت کم ہوتی ہے، کھانے کے بعد بوجھل پن نہیں رہتا اور آنتوں کی صحت بہتر ہونے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

دل کی صحت پر مثبت اثرات

گرین ٹی کے قدرتی اجزا خون کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں اور دل کے نظام پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔

گرین ٹی کے قدرتی اجزا خون کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں (فائل فوٹو: پکسابے)

اسے روزانہ پینے سے ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول میں کمی آنے کی توقع ہوتی ہے، بلڈ پریشر زیادہ متوازن رہتا ہے، خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور لمبے عرصے میں دل کی بیماریوں کے خطرات کم  ہو سکتے ہیں۔

تناؤ اور بے چینی میں کمی

تحقیقات کے مطابق گرین ٹی تناؤ بڑھانے والے ہارمون کو کم کرتی ہے۔ اس کے روازنہ استعمال نیند کے معیار میں بہتری آ سکتی ہے، بے چینی اور چڑچڑے پن میں کمی محسوس ہوتی ہے، روزمرہ زندگی میں جذباتی استحکام بڑھتا ہے اور ذہن زیادہ پرسکون رہتا ہے۔
 

شیئر: