Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں سعودی ملازمین 2.5 ملین، خواتین کا تناسب 34.5 فیصد

وزارت افرادی قوت کے 70 فیصد سے زیادہ اہداف مکمل ہو چکے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرافرادی قوت انجینئراحمد سلیمان الراجحی نے کہا ہے کہ’ وژن 2030 کے تحت 8 پروگراموں میں وزارت شریک ہے جبکہ 100 اقدامات کے ذریعے 26 سٹریٹیجک اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جن میں 70 فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکے ہیں۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  2026 بجٹ فورم کے تحت مذاکراتی سیشن ’بنیادی خدمات کی ترقی کے فریم ورک میں بجٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ سال 2020 میں وزارت کی  لیبر مارکیٹ حکمت عملی  کامیاب رہی جس کے تحت 92 فیصد اہداف حاصل کیے  گئے۔‘
الراجحی نے مزید کہا’ کامیاب حکمت عملی سے سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی جو رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں 6.8 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ سال 2019 میں یہ تناسب 12 فیصد تھا۔‘
’وژن2030 کے اہداف میں روزگاری میں کمی کا تناسب سال 2030 تک 7 فیصد متعین کیا گیا تھا جبکہ یہ اس سے قبل ہی یہ حاصل کرلیا گیا۔‘
وزیر افرادی قوت نے بتایا ’ نجی شعبے میں اس وقت سعودی ملازمین کی تعداد 2.5 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ لیبر مارکیٹ میں خواتین کا تناسب 34.5 فیصد ہو گیا جو سال 2019 میں صرف 23 فیصد تھا۔‘
وزارت افرادی قوت نے مختلف شعبوں شعبوں میں 30 سے زائد سعودائزیشن کے فیصلے صادر کیے جن میں انجینئرنگ، اکاونٹس، فارمیسی وغیرہ شامل تھے جس سے ان شعبوں میں 100 فیصد جبکہ بعض میں 300 فیصد تک سعودیوں کو روزگار میسرآیا۔
انہوں نے کہا کہ’ وزارت نے قومی تربیتی پروگرام ’وعد‘ کے عنوان سے شروع کیا جس کے تحت 20 لاکھ تریبتی مواقع فراہم کیے گئے جبکہ سال 2028 تک ہمارا ہدف 4.5 ملین تک ہے۔‘
انہوں نے کہا’ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ ’ہدف‘ کے پروگراموں سے مستفیض ہونے والے سعودی مرد وخواتین  کی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کرچکی ہے اس مد میں 3.8 بلین ریال سے زائد امداد فراہم کی گئی۔‘
ان کا کہنا تھا ’غیرمنافع بخش تنظیموں کی تعداد 7 ہزارہو گئی جو سال 2017 کے مقابلے میں 370 فیصد زیادہ ہے جبکہ ان میں کام کرنے والے ایک لاکھ 40 ہزار ہیں۔‘
’سال 2022 سے اب تک 2700 فلاحی تنظیموں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے 15 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے گئے جن کی مسلسل اور شفاف انداز میں نگرانی کی جاتی ہے تاکہ جمع ہونے والے عطیات درست مقام تک پہنچیں۔ سال 2024 میں جمع ہونے والے عطیات 12 ارب ریال سے بڑھ گئے۔‘

 

شیئر: