Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحتی اخراجات کا حجم 275 ارب ریال تک پہنچ گیا

’سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نائب وزیرِ سیاحت شہزادی ہیفاء بنت محمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا سیاحتی شعبہ اپنے اہداف کی جانب معیاری پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے جو مختلف سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی سے مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سیاحتی اخراجات کا حجم 275 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے جبکہ اندرون اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ ’15 کروڑ زائرین کے ہدف کی جانب پیش رفت جاری ہے‘۔
یہ بات انہوں نے ’سرکاری اخراجات کے اہداف کے مطابق امید افزا شعبے‘ کے عنوان سے ہونے والے مکالماتی سیشن میں کہی بجٹ 2026 کے ضمن میں منعقد ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ سیاحت قومی معیشت کے تنوع کے لئے ابھرنے والا اور امید افزا شعبہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس سال یورپی سیاحوں کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل سے آنے والے سیاحوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے علاوہ ازیں ملکی سیاح کی اہمیت بھی شعبے کی پائیدار ترقی میں بنیادی ہے۔
شہزادی ہیفاء نے بتایا ہے کہ ’2025 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک مقامی سیاح کا خرچ 105 ارب ریال سے تجاوز کر گیا جو 18 فیصد کی شرح نمو ظاہر کرتا ہے‘۔
’نجی رہائشی میزبانی سہولتوں نے بے مثال ترقی دکھائی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1250 فیصد تک پہنچ گئی اور دیہی ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کے لئے 31 ہزار سے زیادہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: